ڈی ایچ کیو بہاولنگر کے ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی ایک اور شادی شدہ 4 بچے کی ماں کی جان لے گئی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 13 مئی 2024 17:33

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2024ء ) ڈی ایچ کیو بہاولنگر کے ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی ایک اور شادی شدہ 4 بچے کا ماں کی جان لے گئی۔ڈاکٹر سیف کمرے میں سوتا رہا آکسیجن سلنڈر ختم مریض خالی سلنڈر پر رہنے سے مریض کی جان چلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ سرکلر روڈ کے رہائشی انور حسین نے شخص نے ایم ایس ڈی ایچ کیو کو درخواست دی کہ وہ اپنی بیوی مخمور ہما کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر میں ایمرجنسی میں لیکر آیا جہاں ای سی جی اور بلڈ پریشر نارمل تھی لیکن سانس ٹھیک نہیں آرہی تھی جس پر آکسیجن لگائی گئی لیکن سلنڈر میں اکسیجن سلنڈر ختم ہونے سے خالی ہوا چلتی رہی جس پر مریضہ کی حالت غیر ہو گئی جس میں نے ڈاکٹر سیف کو جو کمرے میں سویا ہوا تھا اسے جا کر کہا کہ مریضہ کی حالت سیریس ہے لیکن ڈاکٹر نے مریضہ کو چیک کرنے کی بجائے بدتمیزی شروع کر دی اسی دوران میری اہلیہ نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی ۔

انور حسین نے ایم ایس کو بذریعہ درخواست اپیل کی ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر اور عملہ کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں