بہاولنگر میں جعلی کرنسی کا کاروبار عروج پکڑ گیا عوام پریشان

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 15 مئی 2024 17:49

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی 2024ء ) بہاولنگر سمیت صوبہ بھر میں جعلی کرنسی کی وجہ سے جہاں عوام پریشان ہیں وہاں پر دکانداروں کیلئے بھی مشکلات پیدا ہورہی ہیں خصوصاً ایسے علاقے جہاں پر جعلی کرنسی کو چیک کرنے میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں وہاں پر جعلی کرنسی بڑی تیزی سے پھیلتی ہے جس پر حکومت نے جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے 50‘ 100‘ 1000اور 5ہزار روپے والے جعلی نوٹ مارکیٹ میں پھیلائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے دکانداروں کیساتھ ساتھ عام شہری بھی پریشانی میں مبتلا ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں