بہاولنگر ،ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیئے

بدھ 22 مئی 2024 16:17

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار راؤ شرافت انچارج ریسکیو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ریلیف کیمپس میں ٹھنڈے پانی اور فرسٹ ایڈ کا انتظام کیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے مخلتف مقامات جن میں بہاولی چوک،رفیق شاہ چوک سمیت دیگر علاقوں کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ ریسکیو ٹیم نے فورٹ عباس چولستان میں ڈور ٹو ڈور گھروں میں پینے کا صاف پانی اور ORS پہنچایاہے اور اسی طرح روہی کے علاقہ کے جانوروں کے لئے پینے کا پانی مختلف ٹوبہ جات میں مہیا کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں