بہاولپور میں پاک فوج اور سیلانی ٹرسٹ کا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 21 مئی 2024 22:37

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) بہاولپور میں پاک فوج اور سیلانی ٹرسٹ کا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، یزمان اور فورٹ عباس کی مقامی آبادی کے لیے علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف جرنل او پی ڈی، چائلڈ او پی ڈی، آنکھوں کے آپریشن اور گائنی او پی ڈی میں خواتین، مردوں اور بچوں کے امراض کی تشخیص اور علاج میں مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے ساتھ ساتھ پاک فوج عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھی ہر دم کوشاں رہتی ہے، بہاولپور میں پاک فوج اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا مشترکہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا، 17 سے 22 مئی کے دوران یزمان اور فورٹ عباس کی مقامی آبادی کے لیے علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی، سول ملٹری ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف جرنل او پی ڈی، چائلڈ او پی ڈی، آنکھوں کے آپریشن اور گائنی او پی ڈی میں خواتین، مردوں اور بچوں کے امراض کی تشخیص اور علاج میں مصروف عمل رہے، میڈیکل کیمپ سے اب تک 2 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی امداد مہیا کی گئی ہے جبکہ 260 سے زائد آنکھوں کے آپریشنز کیے گئے ہیں، میڈیکل کیمپ میں مفت طبی معائنے اور علاج معالجے کے علاوہ مریضوں کو مفت ادویات بھی مہیا کی جا رہی ہیں، علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے بہترین طبی سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں