ًڈبلیو ایس ایس سی بنوں نے صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا کے احکامات ہوا میں اُڑادیئے

اتوار 19 مئی 2024 18:30

gبنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) ڈبلیو ایس ایس سی بنوں نے صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا کے احکامات ہوا میں اُڑادیئے نیو سبزی منڈی میں صفائی کی بجائے تعینات ملازمین کا تبادلہ کردیاصوبائی وزیر نے آج تک منڈی کو ہر قسم کی گندگی سے صاف کرنے کی ڈیڈلائن دی تھی تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان کی صدارت میں نیو سبزی منڈی کے تاجروں اور افسران کا مشترکہ اجلاس سبزی منڈی میں منعقدہ ہوا تھا جس میں منڈی کی صفائی گندگی کے ڈھیر ختم کرنے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کئے تھے تاہم گذشتہ روز ڈبلیو ایس ایس سی بنوں کے منیجروں نے صوبائی وزیر کے احکامات کو ہوا میںاُڑاتے ہوئے منڈی میں صفائی اور گندگی ختم کرنے کی بجائے نیو سبزی منڈی میںصفائی پر تعینات دو ملازمین کا تبادلہ کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر اعلامیہ جاری کیا ہے جسکی وجہ سے نیو سبزی منڈی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے واضح رہے ڈبلیو ایس ایس سی گذشتہ کئی سالوں سے چیف ایگزیکٹو کے بغیر چل رہا ہے جسکی وجہ سے آئے روز خلاف قانون اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں