۳خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر ملک پختون یار خان نے نیو سبز ی منڈی اور بی ڈی اے آفس ٹاؤن شپ کا اچانک دورہ

۵ عملے کی حاضری کا معائنہ کیا صوبائی وزیر ملک پختون یار خان نے ملازمین کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا

جمعرات 23 مئی 2024 19:40

غ بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر ملک پختون یار خان نے نیو سبز ی منڈی اور بی ڈی اے آفس ٹاؤن شپ کا اچانک دورہ کیا جہاں پر انہوں نے عملے کی حاضری کا معائنہ کیا صوبائی وزیر ملک پختون یار خان نے ملازمین کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا نیو سبزی منڈی میں بہترین انتظامات پر عملے کو شاباس دی صوبائی وزیر ملک پختون یار خان نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کو سر سبز بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی پورے خیبر پختونخوا و خاص ضلع بنوں کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کرسکیں ہم سب نے مل کر عہد کرنا ہوگا کہ کسی بھی صورت ترقی اور خوشحالی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا اور کوئی رکاوٹ بنے گا تو اس کے خلاف یکجا ہونا ہوگا اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق صوبائی اسمبلی کے امیدوار حاجی ملک محمد اللہ داوڑ بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ تحصیل میونسپل آفیسر محمد یوسف خان نے صوبائی وزیر کو نیو سبزی منڈی میں اب تک اُٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی اور درپیش مشکلات کے حوالے سے اگاہ کیا صوبائی وزیر ملک پختون یار خان نے کہا کہ صوبائی حکومت ملازمین کو جتنی سہولیات دے رہی ہے اتنا کام بھی ملازمین سے لے رہی ہے آج ہم نے بی ڈی اے آفس ٹاؤن شپ کا دورہ کیا لیکن یہاں اکثر افسران اور ملازمین کی عدم موجودگی نے دکھ پہنچایا ماہانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کی تنخواہیں وصول کی جارہی ہیں لیکن فرائض ادا نہ ہونے کی وجہ سے بی ڈی اے اور ٹاون شپ کے مسائل حل نہیں ہورہے شہر میں ٹاؤن شپ خوبصورت جگہ ہوتی ہے لیکن ہمارا بنوں ٹاؤن شپ ملازمین کی عدم موجودگی کی وجہ سے کھنڈرات کی شکل اختیار کررہا ہے انہوں نے کہاکہ ملازمین کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جن ملازمین کو غیر حاضر پایا گیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی انہوں نے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے ٹاؤن شپ کی صفائی ستھرائی اور اس کے مکینوں کی مشکلات کے تدارک کیلئے ہدایات کی اور سبزی منڈی سمیت دیگر مقامات پر میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کی احکامات جاری کئے

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں