دریاخان ‘2نوجوانوں نے گھریلو رنجش پر خودکشی کر لی

بدھ 18 نومبر 2015 14:56

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء)2نوجوانوں نے گھریلو رنجش پر خودکشی کر لی، تفصیلات کے مطابق دریاخان کے نواحی علاقہ ٹبہ کھچیانوالہ کے 20سالہ رہائشی نوجوان رمضان نے مبینہ طور پر گھروالوں سے ناچاکی کی بنا پر زہریلی دوائی لے کر جبکہ علاقہ تھل نہواء کے 25سالہ نوجوان قلندرعباس نے اپنے بھائی سے جھگڑے کی بنا پر پسٹل سے فائر کر کے خودکشی کر لی ہے۔ پولیس نے ضروری کاروائی مکمل کر لی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں