ڈپٹی کمشنر بھکر کی زیر قیادت محکمہ بہبود آبادی کا آگاہی سیمینار کا انعقاد

پیر 29 اپریل 2024 18:16

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان کو دور حاضر میں جہاں دیگر بیشتر چیلنجز کا سامنا ہے ان میں سے ایک اہم چیلنج ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی ہے وطن عزیز کو خوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے آبادی اور وسائل کے توازن کو برقرار رکھناناگزیر ہے اس سلسلہ میں شرح آبادی کو کم از کم سطح پر رکھ کر معاشی استحکام حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بات ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان نے نوتک گاوں میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے کیمونٹی کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔۔انہوں نے مذید کہا کہ تیزرفتاری کیساتھ ملک کی بڑھتی آبادی بے شمار مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہورہی ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق صرف صوبہ پنجاب کے محد ود وسائل کے مقابلے میں آبادی کے بڑھنے کی شرح2.53فیصدسے زائد ریکارڈ کی گئی ہے آبادی کے بڑھتے ہوئے اس رجحان کی بدولت معاشرے میں تیزی سے غربت پھیل رہی ہے اورو سائل کی عدم دستیابی لاقانونیت،ٹرانسپورٹ کی کمی، صحت کے منصوبوں کا فقدان،بڑھتا ہوا درجہ حرارت،زاچہ وبچہ کی اموات جیسے سینکڑوں سنگین مسائل کو جنم دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پائیدار سماجی ترقی،خاندانی منصوبہ بندی کی بہتر خدمات کیلئے محکمہ بہبود آبادی پنجاب تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مرتب کردہ جامع پلان پر عمل پیرا ہے۔محکمہ بہبودی آبادی پنجاب کاپیش کردہ " متوازن خاندان " کے نظریہ کا مقصد یہ ہے کہ چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائے جائیں۔خوشحال معاشرے کے اس خواب کو حقیقت کی تعبیر دینے اور عوام کی سہولت کیلئے محکمہ بہبودآبادی بھکر کے فیملی ویلفیئر سینٹرز،فیملی ہیلتھ کلینکس،سوشل موبلائزر،کمیونٹی بیسڈ فیملی پلاننگ ورکرزاور فیملی ہیلتھ موبائل یونٹس کی مدد سے وسائل اور آبادی مٰں توازن زچہ بچہ کی صحت،خاندانی منصوبہ بندی کی محفوظ اور موثر سہولیات،پیدائش میں مناسب وقفہ،متوازن غذا،ذہنی وسائل اور تولیدی صحت کا پیغام اور طبی خدمات ہر گھر کی دہلیز پر پہنچائی جارہی ہیں۔

سیشن کے شرکاء نے محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں