ضلع کے ہیلتھ سیکٹر کی نمایاں بہتری کیلئے غیر معمولی نوعیت کے اقدامات اٹھا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

پیر 13 مئی 2024 17:18

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ضلع کے ہیلتھ سیکٹر کی نمایاں بہتری کیلئے غیر معمولی نوعیت کے اقدامات اٹھا رہے ہیں تسلسل کیساتھ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر مراکز صحت کی انسپکشن کا عمل جاری ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مفصل دورہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو ظفرحسن نقوی اور ہسپتال انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا مختلف وارڈز کا دورہ صفائی ستھرائی کا نظام مزید بہتری بنانے پر زور دیا ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف ہسپتال میں بروقت اپنی حاضری یقینی بنائیں تاکہ ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کا خلل نہ پڑے ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ عوام الناس کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں ہسپتال کے حوالہ سے شکایات سے مجھے آگاہ کیا جائے جن کا موقع پر ازالہ یقینی بنایا جائے گا ۔۔۔\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں