بھکر،ایک ہزار سگریٹ کے پیکٹ کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا

ہفتہ 25 مئی 2024 16:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) ڈی پی او بھکر محمد عبداللہ لک کی نگرانی میں بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ڈی پی او بھکر کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سختی سے چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

انچارج چیک پوسٹ داجل معہ ٹیم نے KPK سے صوبہ پنجاب کی طرف ایک ہزار سگریٹ کے پیکٹ کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔سمگل شدہ سگریٹ کو قبضہ میں لیکر بعد کاروائی کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ڈی پی او بھکر کا کہنا ھے کہ سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔نان کسٹم سامان و سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں