جلد بھکر کے شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی دستیابی اور تفریح کے عمدہ مواقعوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے،علی اکبر بھنڈر

پیر 13 مئی 2024 22:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے جناح پارک کی بہتری و بحالی کے جاری کام کا موقع پر معائنہ کیا۔انہوں نے واکنگ ٹریک کی جلد از جلد بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کو سستی اور مفت تفریح کے مواقع فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو ظفر حسن نقوی،ملک محبوب اعوان اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سٹی بیوٹی فکیشن پلان پر ترجیحی بنیادوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل اور مخیر حضرات کے تعاون سے بھرپور استفادہ کیا جارہا ہے، انشااللہ جلد بھکر کے شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی دستیابی اور تفریح کے عمدہ مواقعوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں