ڈپٹی کمشنر بھکر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس

پیر 13 مئی 2024 22:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ضلعی امن کمیٹی کے ممبران ہمارے بازو ہیں ،ضلع کے امن کو برقرا رکھنے کیلئے تمام ممبران کی گراں خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے ضلعی کورامن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی کہی۔اجلاس میں اے ڈی سی ریونیوظفر حسن نقوی،ڈی ایس پی ملک مظہرنون اور معز ز ممبر ان امن کمیٹی رانا آفتاب احمد خاں،سید سکندر رضا نقوی،سید قیصر عباس نقوی،مولاناعبدالرحیم رضوی،زبیر محمود مغل،قاری عبدالشکور،عاشق حسین کھوکھرسمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔

ضلعی کور امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے کہاکہ ضلع کے بہتر مفاد کیلئے ہم سب کو اجتماعی کوششیں کرنا ہونگی تاکہ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کوخاک میں ملایا جاسکے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبران کورامن کمیٹی نے کہا کہ ضلع بھکر ہمارااپنا شہر ہے اور اس میں مذہبی منافرت اور شر پسندی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا ئیگا اس سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کے تمام ممبران ایک پیج پر ہیں اور الحمد اللہ ضلع میں امن و بھائی چارہ کی فضا قائم ہے۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن کے فروغ کیلئے ضلعی امن کمیٹی کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے اس ضمن میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام و دیگر ممبران امن کمیٹی ضلع کے امن کیلئے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دے رہے ہیں جو کہ ضلع کی بہتری کیلئے نہایت خوش آئند امر ہے۔اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ممبر کور امن کمیٹی رانا محمد اشرف خاں کی صحتیابی کیلئے بھی خصوصی طور پر دعا کی گئی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں