100 گرام روٹی کی قیمت 13 روپے مقرر کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر بھکر

منگل 14 مئی 2024 16:07

100 گرام روٹی کی قیمت 13 روپے مقرر کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر بھکر
بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنربھکر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی کا عمل جاری ہے ضلع بھر میں 100 گرام روٹی کی قیمت 13 روپے مقرر کی گئی ہے جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی کہ وہ فیلڈ میں نکلیں اور سرکاری تعین کردہ نرخ 13 روپے میں 100 گرام کی روٹی کی تندوروں اور ہوٹلز پر دستیابی یقینی بنائیں اور غیر معاون عناصر کیساتھ زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے۔\378

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں