ڈپٹی کمشنر بھکر کا سکول میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ

منگل 14 مئی 2024 16:22

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنربھکر علی اکبر بھنڈر نے دورہ کلورکوٹ کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلورکوٹ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف کلاسز کا دورہ کرکے تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور سٹوڈنٹس سے بات چیت کرتے ہوئے انکی ذہنی صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے مختلف سوالات پوچھے۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو ظفر حسن نقوی ،اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار علی خان اور ڈپٹی ڈی او کلورکوٹ عبدالغفور بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سکول میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ ذوالفقار علی خان کو ہدایات جاری کیں۔\378

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں