بچوں کی تعلیم و تربیت پرخصوصی توجہ والدین کی اولین ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 15 مئی 2024 19:36

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی بھکر کے زیر اہتمام کاٹھ موڑ برکت والا تحصیل دریا خان میں کیمونٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر(سی اینڈ ٹی) محمدرمضان اعوان نے سیشن کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ بہبود آبادی پروگرام کے فروغ میں کیمونٹی کے افراد کا کلیدی تعاون حاصل کرنے کیلئے آگاہی سیشنز کا انعقاد کیاجا رہا ہے ۔

ماں بچے کی صحت بارے آگاہی بہبود آبادی پروگرام کی اولین ترجیح ہے۔ ماں حکم الہی کے مطابق 2 سال بچے کو دودھ پلائے تاکہ اولاد میں 3 سال کا قدرتی وقفہ ہو اورماں بچے کی صحت بھی بہتر رہے۔خاندانوں کو یہ موقع ملنا چاہیئے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق بچوں کی پیدائش اور وقفے کے بارے میں صحیح فیصلہ کر سکیں تاکہ ماوں کی شرح اموات میں اضافہ پر قابو پایا جا سکے اور خاندانوں کی صحت اور بہبود میں بہتری آئے۔

(جاری ہے)

والدین بچوں کی تعداد کی بجائے انکے معیار پر توجہ دیں۔ بچوں کی تعلیم و تربیت پرخصوصی توجہ والدین کی اولین ذمہ داری ہے تاکہ وہ معاشرے اورملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو 2 سال دودھ پلانا اور ذمہ دار والدین کا کردار اسلامی نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔آبادی و وسائل میں توازن ملک کی معاشی و معاشرتی ترقی کا ضامن ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل بارے آگاہی اور خصوصاً خواتین کی تعلیم پر توجہ دے کر معاشرے میں بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔تاکہ ایک صحت مند اور خوشحال معاشرے کے قیام اور اسلامی فلاح و بہبود پر مبنی معاشرہ کو تشکیل دیا جا سکے۔سیشن کے شرکاء نے محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں