بھکر ،اے ڈی سی جی کا کلینک آن وہیل پراجیکٹ کے تحت فراہم کردہ طبی سہولیات کے جائزہ کیلئے شہر کے مختلف مقام کا دورہ

جمعرات 16 مئی 2024 18:20

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر نے ضلع بھکر میں چیف منسٹر پنجاب کے کلینک آن وہیل پراجیکٹ کے تحت فراہم کردہ طبی سہولیات کے جائزہ کیلئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے چاہ اسماعیل والا اور بستی جھکڑ میں پراجیکٹ کے تحت جاری ہیلتھ سروسز کا تفصیلی معائنہ کیا دونوں مقامات پرڈیوٹی روسٹر کے مطابق سٹاف موجود تھا اور مریضوں کا معائنہ کیا جا رہا تھا اور تمام مریض EMR پر رپورٹ کیے جا رہے تھے ۔

انہوں نے عملہ کو تاکید کی کہ چیف منسٹر کے اس انقلابی اقدام کے ثمرات سے عوام الناس کو بھرپور مستفید کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صحت کی بہترین سہولیات لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانا ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں