ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

جمعہ 17 مئی 2024 17:29

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو ظفرحسن نقوی اورسپرنٹنڈنٹ بھی انکے ہمراہ تھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے جیل کے تفصیلی دورہ کے دوران مردوخواتین قیدیوں کی بیرکس کا معائنہ کیا اوروہاں پر قیدیوں کو فراہم کی گئی سہولیات،خوراک، پینے کے پانی،علاج معالجہ اورفلاح وبہبود کے دیگر انتظامات کاجائزہ لیا۔

انہوں نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کی فلاح وبہبود اور اصلاح میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے جیل کے قیدیوں کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جیل انتظامیہ کی نشاندہی پر سہولیات میں اضافہ کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں