یوم تکبیر کے حوالے سے (کل)ہائیڈ پارک چکوال پریس کلب میں استحکام پاکستان سیمینار منعقد ہوگا

اتوار 26 مئی 2024 17:50

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) یوم تکبیر کے حوالے سے 28مئی کو ہائیڈ پارک چکوال پریس کلب میں استحکام پاکستان سیمینار منعقد ہوگا، پروگرام کی صدارت سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر قیصر مجید ملک کریں گے، جبکہ یوم تکبیر نام کے خالق محمد اختر درویش بطور خاص مہمان شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابرسلیم محمود، صدر محمد خان عاقل اور سیکرٹری جنرل ذوالفقار میر نے استحکام پاکستان سیمینار کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔سیمینار میں چیدہ چیدہ اہم شخصیات شرکت کریں گی۔جبکہ استحکام پاکستان کیک بھی کاٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں