سربراہان ادارہ جات برادری یا سیاسی بنیاد پر نہیں بلکہ میرٹ کی بنیاد پر تعینات کیے جا رہے ہیں‘سردار مسعود
ہفتہ 14 اکتوبر 2017 16:25
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹرمحمد کلیم عباسی کے اعزاز میں دھیر کوٹ،ہل میں مولانا امتیازاحمد عباسی کی جانب سے دیے گئے پروقار استقبالیہ تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ یہاں آ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں ۔ ہم نے میرٹ پر ایک پود کو تیار کر نا ہے ۔ یہ کام مشکل ہے مگر ہم نے ہمت نہیں ہارنی ۔ وائس چا نسلر کا کام بہت مشکل ہو تا ہے مگر دعا کریں کہ ڈاکٹر کلیم عباسی اس مشن میں کا میاب ہو ں ۔ عدل و انصا ف کی بالا دستی کے لیے کوشش ہو رہی ہے ۔ شاید ہم سے پہلوں نے بھی کوشش کی مگر وہ اپنے احداف پورے نہیں کر سکے ۔ آزا دکشمیر کی جامعات سے ایسے لوگ پیدا ہو رہے ہیں کو دنیا میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں ۔ہمارا آپ سے عہد ہے کہ میرٹ کے علاوہ کوئی تعیناتی نہیں کریں گے ۔ مایوس نہ ہوں میںا ٓزا دکشمیر کو روشن ریاست دیکھ رہا ہوں ۔ آپ کے پاس تمام بڑے تعلیمی ادارے ہیں ۔ آپ حوصلہ کے ساتھ آگے بڑھیں اللہ کی مدد سے تقدیر کو ہاتھ میں لیں ۔ حکمرانوں کی بھی ذمہ داری مگر ایک ذمہ داری آپ کی بھی ہے ۔ جب میرٹ کی بات ہوتی ہے مگر نجی محفلوں میں اپنے لیے استثنیٰ مانگتے ہیں ۔ آپ خوش ہو رہے ہیںڈاکٹر کلیم عباسی میرٹ پر اترے ہیں اگر کہیں اور میرٹ پر فیصلہ ہو تو آپ کو اسی طرح خوشی منانی چا ہیے ۔وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹرمحمد کلیم عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے معلم بنایا ،صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ جامعہ کشمیر میں تعلیمی معیار بلند کرنے اور طلبہ کی تعلیم و تربیت کو عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ انشاء اللہ میرٹ اور اہلیت کو ہر صورت ترجیح دی جائے گی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ استقبالیہ تقریب میں صدر ریاست تشریف لائے ہیں یہ ہم سب کی خوش قسمتی ہے اور ہ صدر ریاست کے شکرگزار ہیں، صدر مسعود خان جیسی شخصیت کا نگہبان بننا آزاد کشمیر کے عوام کی خوش قسمتی ہے۔ مولانا امتیاز عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر کلیم عباسی کی وائس چانسلر تعیناتی پر ہم صدر ریاست کے شکر گزار ہیں، ڈاکٹر کلیم عباسی جامعہ کشمیر کو اپنی مثال آپ جیسا ادارہ بنائیں گے، ایسای ادا رہ جو دنیا بھر میں ملک اور ریاست کی نمائندگی کرے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ افتخار ایوب نے کہا کہ صدر ریاست اور وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آزاد خطہ میں میرٹ کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ صدر ریاست نے آج ڈاکٹر کلیم عباسی کے اعزاز میں استقبالیہ میں شرکت کر کے ہمارے حوصلے بلند کیے ہیں۔ بزرگ سیاسی رہنما سردار معروف اختر عباسی ،مولانا سلیم اعجاز ، عنصر شفیق ، عبید الرحمان عباسی ، مہتاب اشرف ، نعیم اخترنے اپنے خطاب میں صدر ریاست کا ڈاکٹر کلیم عباسی کی تعیناتی کا شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی کے اعزاز میں استقبالیہ میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔۔ سٹیج سیکریٹری کے فرائض قاری صدام نے انجام دئیے ۔استقبالیہ کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی،باران رحمت کیلئے خصوصی دعا کی گئی،اس موقع پر صدر ریاست سردار مسعود خان نے اور مولانا امتیاز عباسی نے وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کو بہترین تعلیمی خدمات پر یاد گاری شیلڈ دی۔متعلقہ عنوان :
چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چمن بارڈر پرلت کمیٹی نے صحافیوں سے ناراض ہوکر چمن پریس کلب کو بند کرکے تالا لگا دیا
sچمن پرلت دھرنے پر حملے کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج جاری
_چمن، امدادی سامان کے 17ٹرک کی تقسیم کا عمل شروع
بارشوں میں جانفشانی اور دیانتداری اور بروقت امدادی کاروائیوں کی گئی ہے ، ڈی سی چمن
چمن میں ایران سے آنے والا سیلابی ریلا شہر میں داخل، مواصلاتی نظام بٴْری طرح متاثر
چمن میں پاک ایران سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال بن گئی
طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائیگا،کمانڈر چمن سکاوٹس
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی ایم اے بارشوں کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل ..
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
?چمن میں بارشوں نے تباہی مچا دی
چمن ،شدید بارشوں کا سلسلہ جاری
چمن ،طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق
چمن سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات