بارشوں میں جانفشانی اور دیانتداری اور بروقت امدادی کاروائیوں کی گئی ہے ، ڈی سی چمن

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:29

ضلع چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) ڈی سی چمن راجہ اطہر عباس نے گزشتہ دو دنوں چمن میں شدید بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کے افراد منہدم گھروں مکانات اور تمام رابطہ سڑکوں اور قومی شاہراہوں کو بحال کرنے اور بازاروں کی صفائی ستھرائی کرنے پر اے ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی اور اسسٹنٹ کمشنر سیٹی مجیب الرحمٰن اور اے سی صدر بہرام سلیم چمن انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور اہلکاروں کو انکی انتہائی جانفشانی اور دیانتداری اور بروقت امدادی کاروائیوں اور کامیاب ریسکیو آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا ڈی سی چمن نے کہا کہ چمن شہر و اطراف میں حالیہ بارشوں کے دوران سیلابی ریلوں میں مکانات روڈز پلوں غرضیکہ تمام شعبہ ہائے زندگی کو بہت سخت نقصان پہنچا اور چمن شہر و اطراف میں ناگہانی آفت میں انسانی جانوں کی ضیاع اور اور دیگر بہت سے افراد زخمی ہونے پر تمام متعلقہ افسران و اہلکاران انتہائی ہوشیاری مستعدی اور اچھی اور بروقت حکمت عملی سے ریسکیو آپریشن کو جاری رکھ کر متاثرہ خاندانوں کو سیف اینڈ سونڈ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں خیمے کمبل اور دیگر غذائی اجناس بہم پہنچا کر پروفیشنلزم اور انسانیت دوستی کا ثبوت فراہم کیا ڈی سی چمن نے کہا کہ انتظامیہ چمن نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران دن رات ایک کر کے نہ صرف متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا بلکہ تمام رابطہ سڑکیں اور قومی شاہراہ اور ند پلوں بازاروں کو سیلابی صورتحال سے دوچار ہونے کے بعد تیزی سے صاف کرنے اور کھولنے میں کامیاب ہوئے اس موقع پر چمن شہر و اطراف کے عوام نے ڈی سی چمن راجہ اطہر عباس اے ڈی سی او دونوں اسسٹنٹ کمشنرز انتظامیہ چمن لیویز فورس پی ڈی ایم اے اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران کی کام تعریف کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں انتہائی کم وقت میں بارش اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں کی ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کیاعلاقہ مکینوں نے اس موقع پر امید ظاہر کیا کہ آئندہ بھی ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے اسی جذبے اور جانفشانی سے کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں