ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی ایم اے بارشوں کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، ڈی سی چمن

جمعہ 19 اپریل 2024 17:40

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈی سی چمن راجہ اطہر عباس کی خصوصی ہدایات پرضلعی انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی ایم اے ضلع میں بارشوں کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اورعوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت چمن میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے روڈز اور بیشمار گھروں کو سخت نقصانات پہنچا ہے اور اس وقت ڈی سی چمن راجہ اطہر عباس انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور مختلف ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیں اور مختلف علاقوں میں بارشوں سے متاثرہ گھروں اور خستہ حال مکانات کے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیوں کے لیے پی ڈی ایم اے کے اہلکاران لیویز فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کی افسران اور اہلکاران ریسکیو آپریشن میں ہیوی مشینری کے ساتھ مصروف عمل ہیں تاکہ عواالناس کو نقصانات سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے ۔

اس موقع پر ڈی سی چمن نے چمن کے ہسپتالوں اور بی ایچ یوز میں تمام سٹاف کو اپنی ڈیوٹیز پر موجود اور لوگوں کی علاج ومعالجہ اور خدمت کرنے کی سخت تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن کی تمام ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اور تمام سٹاف ہسپتال میں 24 گھنٹے موجود رہیں ۔\378

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں