عوام کو ریلیف دینے کیلئے ضروری اشیائے صرف کی نئی قیمتوں کا تعین

بدھ 31 مارچ 2021 15:23

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2021ء) ڈپٹی کمشنرساہیوال بابر بشیر نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ضروری اشیائے صرف کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے جن کا فوری اطلاق ہو گا۔انہوں نے یہ تعین تاجروں کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ پرائس کنٹرول کمیٹی کےاجلاس میں کیا جس میں اے ڈی سی ریونیو اویس مشتاق اور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عاطف رضا میر نے بھی شرکت کی۔

نئی قیمتوں کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے ، چاول باسمتی نیا 110 روپے کلو ،چاول باسمتی پرانا 125 روپے کلو ،دال چنا موٹی 125 روپے کلو ،دال چنا باریک 122 روپے کلو ،دال مسور موٹی 130 روپے کلو ،دال مسور باریک 162 روپے کلو ،دال ماش دھلی ہوئی 256 روپے کلو ،دال مونگ 195 روپے کلو ،کالا چنا موٹا 120 روپے کلو ،کالا چنا باریک 115 روپے کلو ،سفید چنا موٹا 135 روپے کلو ،سفید چنا باریک 122 روپے کلو ، بیسن 130 روپے کلو ،دودھ کھلا 80 روپے لٹر ،دہی 85 روپے کلو ،مٹن 900 روپے کلو اور بیف450 روپے کلو دستیاب ہوں گے جبکہ 100 گرام تندوری روٹی اور 120 گرام تندوری نان کی قیمت بالترتیب 7 اور 12 روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چینی ،گھی ،آئل ،انڈے ،چکن ،پھل اور سبزیوں کی قیمتوں کا تعین حکومتی پالیسی اور مارکیٹ ریٹ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ان قیمتوں پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی اقدامات اٹھائیں۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں