موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

جمعرات 16 مئی 2024 13:23

موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) پولیس نے تھانہ فتح شیر کے علاقہ میں ایک کاروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری کرنے والے تین رکنی گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری کی گئی 14موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق ایس ایچ او کی قیادت میں تھانہ فتح شیر کی پولیس پارٹی نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تین رکنی گینگ کے سرغنہ راشد عرف راشدی اور اسکے دو ساتھیوں کوگرفتار کر لیا،ملزمان کی نشاندہی پر چوری کی گئیں موٹر سائیکلیں اور ناجائز برآمد کیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں