چیچہ وطنی،پنجاب بار کونسل کے سابق رکن،سینئرقانون دان چودھری محمد افضل ایڈووکیٹ انتقال کرگئے

جمعہ 17 مئی 2024 13:32

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) پنجاب بار کونسل کے سابق رکن،سینئر قانون دان چودھری محمد افضل ایڈووکیٹ انتقال کرگئے،انکی نمازجنازہ رائے علی نواز سٹیڈیم میں ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہیں شہر کے مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، چودھری محمد افضل متعدد بار تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے،پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں