پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا کولڈ سٹو ریج پر چھاپہ ،ایک لاکھ گندے انڈے تلف کردئیے

جمعرات 23 مئی 2024 11:54

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چیچہ وطنی میں چھاپہ مار کارروائی میں ایک کولڈ سٹو ریج میں ذخیرہ کئے ہوئے 1 لاکھ 8 ہزار گندے انڈے تلف کردئیے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پی ایف کی ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر گاؤں 110،بارہ ایل میں واقع کولڈ سٹوریج پر چھاپہ مارا تو وہاں گندے انڈوں کی بڑی تعداد ذخیرہ کی گئی تھی ،ان مضرصحت اور بدبو دار انڈوں کو بیکری آئٹمزکیلئے استعمال کیا جانا تھا،چنانچہ گندے انڈے تلف کرکے کولڈ سٹوریج مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں