چنیوٹ،محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے تحت فارمرز میں 18لاکھ 70ہزار 9سو 96روپے تقسیم

بدھ 21 مارچ 2018 16:41

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے تحت فارمرز میں 18لاکھ 70ہزار 9سو 96روپے تقسیم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق کے ویژن کے مطابق کٹا بچاو اور کٹا فربہ سکیم کے تحت کٹا مالکان میں اٹھارہ لاکھ سترہ ہزار نو صد چھیانوے روپے تقسیم کیے گئے اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد جہانگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم سے عوام کو فربہ کٹا کا غذائیت سے بھرپور اور بیماریوں سے پاک گوشت دستیاب ہوگااور پنجاب میں گوشت کی کمی پوری ہوگی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ضلع چنیوٹ محمد ایوب بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر عامر نذیر کھچی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر ضلع کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیو سٹاک بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں