چنیوٹ ،ڈپٹی کمشنر کا گندم خریداری مرکزلالیاں کا اچانک دورہ

منگل 26 اپریل 2022 13:27

چنیوٹ ،ڈپٹی کمشنر کا گندم خریداری مرکزلالیاں کا اچانک دورہ
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے گندم خریداری مرکزلالیاں کا اچانک دورہ کیااور کاشتکاروں کوباردانہ کی فراہمی،گندم کی خریداری کاریکارڈچیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کامران اشرف، فوڈڈیپارٹمنٹ کے افسران و دیگرسٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مرکز پر کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے بیٹھنے اور پنکھے چالو حالت میں موجود رہنے چاہیں۔

انہوں نے باردانہ کی تقسیم اور گندم کی خرید کا ریکارڈ بھی چیک کیا جبکہ سٹور میں جمع کی گئی گندم کی حفاظت کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو باردانہ اجراء کے حوالہ سے کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیے اس ضمن میں زیروٹالرنس پالیسی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنٹرز پر آنیوالے کاشتکاروں کو مثالی سروسز فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ گندم کا مقرر کردہ ہدف ہر صورت پورا ہونا چاہیے۔

انہوں نے موقع پر موجود کاشتکاروں سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ سنٹرز پر کاشتکاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ اپنی گندم کی پوری امدادی قیمت حاصل کرسکیں۔انہوں نے ڈیوٹی سٹاف کو اپنے ذمہ ٹاسک احسن انداز میں انجام دینے کی بھی تاکید کی۔فوڈ ڈیپارٹمنٹ افسران نے گندم خریداری سنٹر کے انتظامات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے جملہ انتظامات واقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ گندم خریداری مہم کی انسپکشن کا عمل بلاتعطل جاری رہے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں