ڈپٹی کمشنرکا یو م آزادی کے موقع پردارلامان کا دورہ

بدھ 14 اگست 2019 16:30

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنرطارق خان نیازی نے یو م آزادی کے موقع پردارلامان کا دورہ کیا اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دارلامان میں مقیم خواتین میں گفٹ جن میں چوڑیاں اور کھانے کی چیزیں و مٹھائی وغیرہ تقسیم کی اور دارلامان میںرہائش پزیر ایک بچی کے ساتھ آزادی کیک کاٹا۔اس موقع پر انکے ہمراہ اے ڈی سی جی میڈم غزالہ کنول ،اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مس فرخ رضوان ، سپرنٹنڈنٹ ثوبیہ صدیق ، سائیکالوجسٹ سحرش فاروق بھی موجود تھیں۔

ڈپٹی کمشنرطارق خان نیازی نے دارلامان میں مقیم خواتین کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم فرخ رضوان اور سپرنٹنڈنٹ ثوبیہ صدیق کو ہدایت کی کہ یہ ہماری بچیاں ہماری بہنیں ہیں جو کسی نہ کسی مجبوری کی وجہ سے یہاں رہ رہی ہیںانکی تمام ضروریات کا خیال رکھیں اور انکے لیے آپکو کسی بھی چیز کی ضرورت ہو ہم آپکو فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا، میونسپل کمیٹی چنیوٹ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میںمریضوں میں گفٹ اور مٹھائی تقسیم کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات بھٹی، اے ڈی سی جی میڈم غزالہ کنول، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر، ایم ایس ڈاکٹر انجم اقبال، سی او انیس عباس ودیگر بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی انہیں عید اور جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان میں مٹھائی اور کھانے کے گفٹ پیک تقسیم کیے۔انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں