سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن میں شہریوں کو بروقت راہنمائی اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ڈی پی اوچنیوٹ

جمعہ 3 مئی 2024 18:22

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن رجوعہ کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ شہریوں کو جدید تقاضوں کے مطابق فراہم کردہ پولیس سروسز کے طریقہ کار کو چیک کیا۔دوران وزٹ پولیس اسٹیشن کی عمارت، حوالات، میس،فرنٹ ڈیسک اور ریکارڈ کی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے پولیس اسٹیشن میں موجود لوگوں کے مسائل سنے اور پولیس سروسز کے حوالے سے فیڈ بیک لیا۔

ڈی پی او نے تھانہ کے تفتیشی افسران سے میٹنگ کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او عبداللہ احمد نے پولیس اسٹیشن عملہ کو ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بناتے ہوئے پولیس سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس افسران عوام کی خدمت کو نصب العین بنا کر اپنے فرائض نیک نیتی اور محنت سے سر انجام دیں۔\378

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں