تھانہ لنگرانہ پولیس کا شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ، بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

اتوار 31 مئی 2020 18:10

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) تھانہ لنگرانہ پولیس کا شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ اٹھائیس لیٹر شراب اور بیس لیٹر لہن برآمد جبکہ ملزم پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر245ج ب میں تھانہ لنگرانہ کے اے ایس آئی محمد نواز نے پولیس نفری کے ہمراہ ریڈ کیا ۔پولیس نے اس موقع پر 28لیٹر شراب 20لیٹر لہن بمعہ چالو بھٹی پکڑ لی جبکہ ملزم آصف پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھانہ لنگرانہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں