چنیوٹ سرگودھا روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں باپ، بیٹا اور بیٹی جاںبحق

منگل 18 دسمبر 2018 15:23

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) چنیوٹ سرگودھا روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں باپ، بیٹا اور بیٹی تیزرفتار ڈمپر کی زد میں آکر جاںبحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع کھوکھراں والا کا محنت کش سکندر اپنے تین بچوں کو سکول بھیجنے کیلئے بس سٹاپ کی طرف جا رہا تھا کہ جوس فیکٹری کے قریب ڈمپر نے انہیں ٹکر مار دی جس سے وہ اوراس کامعصوم بیٹا فیاض موقع پر جاںبحق ہوگیا جبکہ اسکی دو بیٹیاں فوزیہ عمر 22 سال اورآمنہ عمر 8 سال شدید زخمی ہوگئیں ایک بیٹی سرگودھا ہسپتال لیجاتے ہوئے راستہ میں دم توڑگئی جبکہ دوسری بیٹی ٹی ایچ کیو لالیاں میں زیر علاج ہے۔

زرائع کے مطابق محنت کش کے بچے سماعت سے محروم تھے جو سپیشل بچوں کے سکول میں زیر تعلیم تھے۔ ایس ایچ او اعجاز عمران کاہلو نے ڈمپر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں