چنیوٹ، حادثات سے بچائو کے سلسلہ میں ڈی پی او چنیوٹ کا اندرون شہر ہیوی ٹریفک ڈمپر کے خلاف ایکشن

منگل 21 مئی 2019 17:37

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) حادثات سے بچائو کے سلسلہ میں ڈی پی او چنیوٹ کی طرف سے گزشتہ رات اندرون شہر میں ہیوی ٹریفک ڈمپر کے خلاف ایکشن، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چنیوٹ محمدانور کھتیران نے گزشتہ رات دوران گشت اندرون شہر کے چاروں ہائی وے روڈ کا دورہ کیا اور پابندی کے باوجود ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے اندرون شہر داخلے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی بھی کی اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک ندیم ملک بھی موجود تھے ڈی پی او چنیوٹ انور کھتیران کا کہنا تھا کہ اندرون شہر میں بھاری ٹریفک ٹرک و ڈمپر کا داخلہ بند ہے آئندہ غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں