صحت کارڈز تقسیم کرنے والی حکومت چنیوٹ کی لاکھوں عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی

بدھ 18 ستمبر 2019 23:01

ٴْچنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء)صحت کارڈز تقسیم کرنے والی حکومت چنیوٹ کی لاکھوں عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی چنیوٹ کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال مریضوں کیلئے مذبحہ خانہ بن گیا ۔نہ ڈاکٹرز ،نہ ایم ایس اور نہ ہی دیگر سٹاف دستیاب زندگی کی امید لے کر ڈی ایچ کیو چنیوٹ آنے والے یومیہ سینکڑوں مریض بے یارومددگار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ درجنوں مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ کر دم توڑ گئے مگر پھر بھی ہسپتال کے ڈاکٹروں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ،چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر کی عدم دلچسپی کے باعث چنیوٹ کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال ڈی ایچ کیو چنیوٹ مذبحہ خانہ کا منظر پیش کرنے لگا۔ہسپتال ڈیوٹی اوقات میں نہ ہی ایم ایس نہ ہی ڈاکٹرز اور نہ ہی دیگر سٹاف مریضوں کو دستیاب رہا جس کی وجہ سے ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں یومیہ سینکڑوں طبی امداد کیلئے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین میں مایوسی بڑھنے لگی جبکہ دوسری جانب عوام میں صحت کارڈز تقسیم کئے جارہے ہیں جس پر چنیوٹ کی سیاسی سماجی رفاہی تنظیموں کی جانب سے ڈی ایچ کیو چنیوٹ کی حالت زار کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں