بھرتی کانسٹیبلان/لیڈی کانسٹیبلان ، ضلع چنیوٹ کے رہائشی امیدوار26اکتوبر تک فارم وصول/جمع کروا سکتے ہیں

بدھ 21 اکتوبر 2020 18:16

چناب نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) چنیوٹ پولیس میں کانسٹیبلان،لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کیلئے فارم وصولی،فارم جمع کروانے کا عمل جاری ہے۔ضلع چنیوٹ کے رہائشی امیدواراپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ پولیس لائن چنیوٹ سے 26اکتوبر2020تک فارم وصول،جمع کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر نے امیدواران کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ امیدواراپنی قابلیت پر بھروسہ رکھیں۔بھرتی بالکل میرٹ پر ہوگی۔امیدوار ہرگز کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔اگر کسی امیدوار سے کوئی شخص رشوت طلب کرے یابھرتی کے عمل میں اثرانداز ہونے کا دعوی کرے یا دیگر کسی بھی شکایت کی صورت میں ان نمبرز 0340-1515000،0323-7543444،پر رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں