چنیوٹ، سی او ایجوکیشن ڈاکٹر خادم حسین کاانسداد کورونا ایس او پیز اور انسداد ڈینگی کو چیک کرنے کیلئے مختلف سکولوں کا دورہ

کلاس رومز میں جاکر طلباء کے مابین سماجی فاصلہ کے تحت بیٹھنے کے انتظامات،فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کی موجودگی کو چیک کیا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 18:22

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت پر سی او ایجوکیشن ڈاکٹر خادم حسین نے انسداد کورونا ایس او پیز اور انسداد ڈینگی کو چیک کرنے لئے ضلع کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور کلاس رومز میں جاکر طلباء کے مابین سماجی فاصلہ کے تحت بیٹھنے کے انتظامات،فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کی موجودگی کو چیک کیا، انہوں نے سکولوں کے مختلف حصوں میں جا کر صفائی ستھرائی اور پانی کی نکاسی کے عمل کا بھی جائزہ لیا ۔

انہوں نے کلاس رومز میںطلباء سے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف پہلے بھی طلباء سمیت تمام طبقات نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنائیں ضرورت اس امر کی ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے کیونکہ کورونا وائرس کا دوبارہ حملہ متوقع ہے جس کا پوری احتیاط سے مقابلہ کرکے شکست دینی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سب سٹودنٹس اپنے بہن بھائیوں ودیگراہلخانہ کو صفائی ستھرائی اور بار بار ہاتھ صابن سے دھونے کی تلقین کرتے رہیں تاکہ وائرس کو حملہ کرنے کا موقع نہ ملے۔

انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کورونا ایس او پیز اور انسداد ڈینگی پر عملدرآمد میں نرمی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسپکشنز کا عمل جاری رہے گا لہٰذا ذمہ داری سے احتیاطی وانسدادی تدابیر پر عمل پیرا رہا جائے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں