qچنیوٹ،پولیس کاروائی، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد

ف* 8 ملزمان گرفتار، قبضہ سے 200 لیٹر سے زائد شراب ، 2 عدد پسٹل اور گولیاں برآمد

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

ﷺ چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد ہونے پر 8 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 200 لیٹر سے زائد شراب ، 2 عدد پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی ، تھانہ رجوعہ ، تھانہ چناب نگر اور تھا نہ محمدوالا پولیس نے مختلف علاقوں سے 8 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 200 لیٹر شراب ، 2 عدد پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں ۔گرفتار ملزمان میں عبدالمجید ، حسنین ، حسن ، سنی اللہ دتہ اور آصف علی شا مل ہیں ۔ گرفتارملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج ہو چکے ہیں اور مزید تفیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں