ختم نبوت کا تحفظ در اصل آپ ؐ کی ذات اقدس کا تحفظ ہے ،مولانا قا ری شبیر احمدعثمانی

جمعہ 17 مئی 2024 19:55

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قا ری شبیر احمدعثمانی نے مرکزی جا مع مسجد نور اسلام چناب نگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے۔ختم نبوت کا تحفظ در اصل آپ ؐ کی ذات اقدس کا تحفظ ہے اسلام امن و سلامتی و آشتی کا دن ہے،جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہو ئے احکامات پر عمل پیرا ہو نے سے دنیا و آخرت کی بھلائیاں ممکن ہیں دین مکمل ضابطہ حیات ہے،انہوں نے کہاکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا ساتھ دیں،دین کو سب پر مقدم رکھیں۔

انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت مسلمان کے ایمان کی اساس ہے اور قرآن پاک سرچشمہ ہدایت ہے،شعائر اسلامی کی بے حرمتی مسلمان کسی صورت برداشت نہیں کرسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی خاص مذہب فرقہ کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے اور ہم سب پاکستانی قوم ہیں تمام مسائل کا حل قرآن وسنت پر عمل پیرا ہونے میں ہے حضور ﷺ کا سواہ حسنہ امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ختم نبوت پرجب تک غیر متزلزل ایمان نہ ہو اسوقت تک انسان کامل و اکمل مسلمان ہوہی نہیں سکتا کامل مومن ہونے کیلئے اسلام کی بنیادی شرائط میں پہلی شرط ختم نبوت پر کامل واکمل یقین ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں