سالانہ محفل میلاد مصطفی اتوار کو ہوگی

جمعرات 23 فروری 2017 22:02

چنیوٹ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺاتوار کو بعداز نماز عشاء چک نمبر 135ج ب کچھیاں ضلع چنیوٹ میں منعقد ہو گی محفل میلاد میں ملک بھر سے جید علما کرام و مشائخ عظام اور نعت خواں حضرات شرکت کریں گے اس موقع پر اسلامی فلاحی کونسل چنیوٹ کے ترجمان محمد وقاص خضر کچھی نے میڈیا کے نمائندگان کو بتایا کہ اس محفل میلاد ﷺ میں ملک بھر سے غلامان پیر سیال لجپال اور دیگرافراد خصوصی شرکت کریں گے محفل میلاد میں خصوصی خطاب اسلامی فلاح کونسل پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ملک طاہر عباس خضر کچھی سیالوی کریں گے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں