ڈیرہ غازی خان میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ترقیاتی کاموں کی چانچ پڑتال کا عمل جاری

منگل 14 مئی 2024 21:25

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان مہر شاہد زمان لک کی ہدایت پر ضلع بھر میں تعمیر نو کے کاموں کی انسپکشن کا عمل جاری ہے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان نے پل ڈاٹ سے ریلوے پھاٹک روڈ کی تعمیر کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کا موقع جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر میں معیاری اور پائیداری ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کی جانچ پڑتال سے معاملات میں بہتری لائی جائے گی اور مٹیریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے انجینئرز اور سپروائزری سٹاف کو ہدایات بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں