محکمہ تعلیم ڈیرہ غازی خان میں بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئیں

جمعرات 16 مئی 2024 18:50

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) محکمہ تعلیم ڈیرہ غازی خان میں 17 اے کے تحت بھرتی کےلئے اہل امیدواروں سے 31 مئی تک درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سی ای او تعلیم عبدالرحمن لغاری نے بتایا کہ دوران سروس وفات پانے والے یا میڈیکل گرائونڈ پر ریٹائر ہونے والے ملازمین کے ایف ایس سی/ایف اے، کم از کم سیکنڈ ڈویژن سے پاس اور کمپیوٹر ورکس میں مہارت رکھنے والے بچے درخواست دینے کے اہل ہیں۔انہوں نے کہا کہ درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد اہل امیدواروں کا 11 جون کو صبح 9 بجے گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بلاک نمبر 10 ڈیرہ غازی خان میں ٹائپنگ ٹیسٹ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں