ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کا گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول نمبر1 کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 17 مئی 2024 20:08

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنرمہر شاہد زمان لک نے اڈاپٹڈ گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول نمبر1 کا دورہ کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ،اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیرمسلم،سی ای او ایجوکیشن عبدالرحمن اہو ہیڈماسٹر طارق کھوسہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے طلباو طالبات سے نصابی سرگرمیوں بارے سوالات کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ معیاری تعلیم کیلئے آگے آئیں اور طلباء کی کردار سازی پر توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مؤثر تدریسی ٹیکنیک کو اپنائیں اور کمزور طلباء پر خصوصی محنت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر معاملات بہتر کئے جائیں، اڈاپٹ کئے گئے اس سکول کا ماڈل بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دیگر سکولوں میں نئے تعمیر شدہ کلاسز کو جلد انتظامیہ کے حوالے کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں