تونسہ شریف میں سیوریج لائن کے مین ہول میں گر کر تین افراد جان کی بازی ہار گئے

بدھ 22 مئی 2024 22:10

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) تونسہ شریف میں سیوریج لائن کے مین ہول میں گر کر تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے مطابق کنٹرول روم تونسہ شریف کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ15فٹ سے زیادہ گہری مین سیوریج لائن میں ایک بچہ گر گیا ہے اور بچے کو بچانے کیلئے دو آدمی نیچے اترے تو وہ بھی بے ہوش ہوگئے۔ ریسکیو سٹاف موقع پر پہنچا تو تین افراد مین ہول کے اندر زہریلی گیسز کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے تھے۔ تینوں افراد کی میتیں جن میں 9سالہ محمد نعمان،40سالہ غلام فرید اور38سالہ غلام اصغر شامل تھے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ شریف شفٹ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں