ڈیرہ میں آوراہ کتوں کی بھرمار، انتظامیہ سے نوٹس کا مطالبہ

اتوار 20 جنوری 2019 19:10

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) ڈیرہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے۔شام ہوتے ہی آوارہ کتے حرکت میں آجاتے ہیں اور گلی محلوں میں ٹولیوں کی شکل میں عوام کو کاٹنے کو دوڑتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقے ان آوارہ کتوں سے بھرے پڑے ہیں ۔یہ کتے سکول جانے والے بچوں ،نمازیوں اور ہرآنے جانے والوں کا پیچھا کرتے ہیں اور انہیں کاٹنے کی کوشش کرتے ہیں ۔عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان آوارہ کتوں سے شہریوں کو نجات دلوائے تاکہ لوگوں کا سکون بحال ہوسکے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں