ڈی آئی خان میں دسویں محرم الحرام یوم عاشور نہایت مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:25

ڈی آئی خان۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دسویں محرم الحرام یوم عاشور نہایت مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ۔اس دوران ڈیرہ شہر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مکمل سیل کردیا گیا اورسیکورٹی کے مناسب حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ ڈیرہ شہر میں عاشورہ کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرات اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر دوروز کے لئے بازار ،دکانیں اور تجارتی مراکز بندرہے جبکہ اہل سنت کے افراد کی نقل وحرکت کو اپنے علاقہ تک محدود رکھا گیا ۔

شہر میں دفعہ 144 نافذ کرکے موٹرسائیکل پردو روز کے لئے مکمل پابندی عائد کردی گئی ۔ یوم عاشورہ کاپہلا ماتمی جلوس صبح مرکزی امام بارگاہ حضرت امام حسین ؓ پیر بموں شاہ سے زیر قیادت متولی تھلہ بموں شاہ سید فرحت عباس شاہ علم، ذوالجناح اور تعزیوں کے ہمراہ برآمدہوا ۔

(جاری ہے)

یوم عاشورہ کادوسرا جلوس سرکار فقیر عیدگاہ روڈ سے برآمد ہوا۔اس طرح یوم عاشورہ کے تیسرے بڑے اور مرکزی ماتمی جلوسوں میں شامل چاہ سید منور،بستی ڈیوالہ اور بستی استرانہ کی امام بارگاہوں سے ماتمی جلو س صبح کو برآمد ہوئے جوکہ علم ، ذوالجناح اور تعزیوں کے ہمراہ جلوس میں شریک عزاداران نوحہ خوانی،ماتم، زنجیر زنی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے کمشنری بازار سے چوگلیہ پہنچے ۔

اہل بیت اور معرکہ کربلا کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ماتمی جلوس میں عزاداران نوحہ خوانی ،ماتم، سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے کلاں بازار سے ہوکر محلہ جوگیا نوالہ گلی سے ہوتے ہوئے کوٹلی امام حسین میں پہنچ گئے اور تمام ماتمی جلوس بخیروعافیت اورپرامن طریقے سے اختتام پزیر ہوگئے ۔کوٹلی امام حسین میں مجالس کا انعقاد کیا گیا اورنیاز حسین ؓ تقسیم گئی ، بعد ازاںتما م ماتمی جلوس نماز عصر کے بعد وآپس اپنی اپنی امام بارگاہوں میں پہنچ گئے جہاں بعد نماز مغرب شام غریباں کا انعقاد کیاجائے گاجس میں علماء ذ اکرین نے حضرت امام حسین اور اہل بیت کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں