ڈیرہ اسماعیل خان میں تعمیر ہونے والی تین واٹرسپلائی سکیموںپر کام تیزی سے جاری

جمعہ 12 اکتوبر 2018 21:32

ڈیرہ اسماعیل خان۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) جرمنی کے مالی تعاون سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پینے کے پانی کے مسئلہ کے حل کے لیے تعمیر ہونے والی تین واٹرسپلائی سکیموں روڈہ پبی ،گرہ اخمداورپہاڑپور کے علاقہ بیرون میں کام تیزی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںآراے ایچ اے پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والی ان واٹرسپلائی سکیموں کا جائزہ لینے کے لیے جرمن انجینئرسمتھ ،محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او یوسف خان علیزئی اورنیسپاک اورکنسلٹنٹ انجینئرعمران عزیزنے ان علاقوں کا دورہ کیااورواٹرسپلائی سکیموں کے تعمیراتی کام کاجائزہ لیا۔

انہوںنے مقامی لوگوں سے ملاقات کی اوران سے ان سکیموں کے حوالے سے بات چیت کی ۔ دورہ پر آئے ہوئے جرمن انجینئرسمتھ نے محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے واٹرسپلائی سکیموں کے معیار اورکام کی رفتار پر اطمینان کا اظہارکیا۔انہوںنے بتایاکہ ان سکیموں کے مکمل ہونے کے بعد مقامی آبادی کوپینے کامعیاری صاف پانی مہیاہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں