صحافی عوامی مسائل اجاگر کرنے میں دن رات کوشاں ہیں،جنرل سیکرٹری ڈیرہ پریس کلب

منگل 23 اپریل 2019 18:56

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈیرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرام نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے صحافی محدودوسائل کے باجود عوامی مسائل اجاگر کرنے میں دن رات کوشاں ہیں ،صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں جو اعلیٰ حکام تک عوام کی آواز پہنچاتے ہیں صحافت اور ریاست میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ پریس کلب کے صحافیوں کا طرہ امتیاز ہے کہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور شہریوں کی آواز ارباب اختیار تک پہنچانے میں کردار اداکرتے ہیں ۔

اس موقع پر سرپرست ڈیرہ پریس کلب سردار عبدالحمید بلوچ ، صدر محمد یٰسین قریشی ، فنانس سیکرٹری وارث بلوچ ،نائب صدر ابو معظم ترابی ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد کامران ،جائنٹ سیکرٹری حاجی لطیف الرحمٰن اور پریس سیکرٹری گوہر غنچہ کے علاوہ دیگر ممبران موجود تھے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں