محکمہ اورعوام کی جانب سے محبت ملی ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا، عشرت علی

جمعرات 25 اپریل 2019 17:52

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ڈیرہ اسماعیل خان سے تبدیل ہونے والے سپرنٹنڈنگ انجینئر عشرت علی نے کہاہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دوران ملازمت مجھے محکمہ اورعوام کی جانب سے محبت ملی ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ہمیشہ محکمہ کے افسران اورماتحت سٹاف کو عزت دی ہے ۔ ایکسینزاورایس ڈی اوزکی فرائض کی بجاآوری کے دوران حوصلہ افزائی کی ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنے اعزازمیں محکمہ کی جانب سے دی جانے والی الوداعی پارٹی کے موقع پرکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرنئے تعینات ہونے والے سپرنٹنڈنگ انجینئرڈیرہ اسماعیل خان مسعود الرحمان خان ، ایکسین ڈیرہ اسماعیل خان ولایت اللہ محسود،ایکسین ٹانک محمدذیشان گنڈہ پور،ایس ڈی او یوسف خان علیزئی ،ایس ڈی اوشیخ محمدارسلان کے علاوہ دیگرذمہ داران موجودتھے ۔

ایکسین ڈیرہ ولایت اللہ محسودنے کہاکہ دیگرمحکموں کے برعکس محکمہ پبلک ہیلتھ کاماحول ایک خاندان کاہے ۔ تبدیل ہونے والے ایس ای عشرت علی نے ہمیشہ ہمیں سپورٹ کیاہے اورمددکی ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر عشرت علی نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی محکمہ پبلک ہیلتھ کے اہلکاراپنی ذات کی بجائے محکمہ کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیںگے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں