انشاءاللہ داخلہ مہم کے حوالے سے دیئے گئے ٹارگٹ کو حاصل کرلینگے ،ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ

منگل 14 مئی 2024 17:15

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ مسرت حسین بلوچ نے کہاہے کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں داخلہ مہم جاری ہے، انشاءاللہ داخلہ مہم کے حوالے سے دیئے گئے ٹارگٹ کو حاصل کرلینگے، تعلیمی اداروں کےلئے کتب پہنچ چکی ہیں ، جو ڈیرہ اسماعیل خان کے تعلیمی اداروں میں 70فیصد تقسیم بھی کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ مسرت حسین بلوچ نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بوسیدہ سرکاری سکولوں کی عمارات کے حوالے سے کوائف اکٹھے کرلئے گئے ہیں جن میں سے بعض بوسیدہ سرکاری سکولوں کو محکمہ سی اینڈ ڈبلیو خطرناک قرار دیکر ان پر کام کا آغاز کرچکاہے، جبکہ دیگر تعلیمی عمارتوں کے حوالے سے بھی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کوائف اکٹھے کررہاہے۔\378

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں