فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور پی ٹی سی ایل کے باہمی تعاون سے ’’جی پون نیٹ ورک پلاننگ آرک جی آئی ایس‘‘ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 15 مئی 2024 19:36

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) گومل یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور پی ٹی سی ایل کے باہمی تعاون سے ’’جی پون نیٹ ورک پلاننگ آرک جی آئی ایس‘‘ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شعیب تھے ۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ناصر سلیم سمیت اساتذہ اور طلبا موجود تھے ۔ورکشاپ میں مہمان سپیکر انجینئر قاضی مدثر ،منیجر گوپن پراجیکٹ اینڈ پلاننگ اور انجینئر ملک صدام اعوان منیجر بزنس آپریشن نے طلبا کو تربیت دی ۔ابتدائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد شعیب کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو میں ورکشاپ کے منتظمین کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے پی ٹی سی ایل کے تعاون سے انتہائی اہم اور مفید ورکشاپ کا انعقاد کیا ،اس طرح کی ورکشاپس کے انعقاد سے طلبہ کو اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور یہی چیزیں ڈگری کے حصول کے بعد طلبا کو اپنی عملی زندگی میں کامیابی سے ہمکنار کرواتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے دوران مہمان سپیکر طلبا کو کسی بھی جگہ پرفائبر آپٹک کے لے آئوٹ اور اس حوالے سے اس کی ڈیزائننگ،سیٹلائیٹ سے اس کی لوکیشن اور پھر اس کوسافٹ ویئرمیں استعمال کرنے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں گے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں