زیروٹیلیج اور دیگر ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کیلئے کاشتکاروں کے ساتھ رابطے اور آگاہی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، سرور خان
منگل 23 اپریل 2024 13:03
(جاری ہے)
ڈاکٹر محمد جلال عارف نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی ولولہ انگیز قیادت میں زرعی یونیورسٹی کے سائنسدان کاشتکاروں اور انڈسٹری کے ساتھ مضبوط تعلق استوار کئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے تعاون سے حال ہی میں ایچ بی ایل نے زرعی ڈیرے کا اجراکیا جس میں کاشتکاروں کو کھاد، ادویات اور جدید ٹیکنالوجی باآسانی فراہم کی جا رہی ہے جس کا مقصد زراعت میں جدت لاتے ہوئے غذائی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈاکٹر ندیم اکبر سندھو نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے فارمز پر جدید ٹیکنالوجی کے تحت فارمنگ کی جا رہی ہے جس میں کاشتکاروں کو مدعو کر کے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی عام کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام کاشتکار تک ماحول دوست زرعی ٹیکنالوجی پہنچانا ناگزیر ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونیوالے مسائل پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ماحولیاتی آلودگی پیدا کرنیوالے عناصر کی روک تھام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں تک جدید ٹیکنالوجی کو پہنچا کر فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے رحجان کو ختم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جو فیکٹریاں ماحول دوست قوانین پر عملدرآمد نہیں کر رہیں حکومت کی جانب سے انہیں بھاری جرمانے کئے جا رہے ہیں تاکہ سموگ اور دیگر ماحولیاتی بیماریوں پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ زرعی سائنسدان ماحول دوست قابل عمل زرعی ٹیکنالوجی کو عام کاشتکار کی دسترس تک پہنچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر؎پرنسپل آفیسر تعلقات عامہ ڈاکٹر محمد جلال عارف، ڈین فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری ڈاکٹر قمر بلال، ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز ڈاکٹر فرزانہ رضوی، ڈین انجینئرنگ ڈاکٹر انجم منیر، ڈاکٹر بابر شہباز، ڈاکٹر محمد عظیم، ڈاکٹر ندیم اکبر سندھو، ڈاکٹر شاہد ابن ضمیر، ڈاکٹر عدنان یونس و دیگر بھی موجود تھے۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صحافی محمدصدیق مینگل کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتارکیا جائے، سانول جان
پاکستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر قابو پایا جائے،مولانا زاہد محمود قاسمی
فیصل آباد کے نواح میں دیرینہ خاندانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا
ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائیاں،حج فراڈ ،انسانی سمگلنگ اور ممنوعہ ادویات کے کاروبار میں ملوث 5 ملزمان ..
ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے فیصل آباد کے شہریوں کی اوسط عمر 4سال کم ہو گئی
حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات
کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل آڈنٹیفیکیشن کمیٹی کا ایک ہفتہ میں مسلسل دوسرا اجلاس
فیصل آباد،ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے الائیڈ ہسپتال I کا دورہ
فیصل آباد،ایف ڈی اے کی سروسز کے معیار میں مزید بہتری لانے کے لئے جدید تقاضوں کے مطابق محکمانہ اقدامات ..
فیصل آباد،ٹریفک کے مختلف حادثات میںدو خواتین جاں بحق، سات زخمی
فیصل آباد،انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز
فیصل آباد،مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے